امریکی رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اقلیتوں پر مظالم کا پردہ فاش

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ) کی غیر قانونی سرگرمیوں، ماورائے عدالت قتل اور اقلیتوں پر مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
پی ایم اے کاکول میں مشترکہ تربیتی ٹریننگ، جنگی مہارتوں میں بہتری کا ذریعہ

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور مسیحیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے، جو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’را‘ نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ملک بھی خفیہ نگرانی، ٹارگٹ کلنگ اور مخالفین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث ہے۔

امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے کی کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم ظلم و جبر جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ حکومتی سرپرستی میں ’را‘ اقلیتوں کی نگرانی کر کے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بناتی ہے اور میڈیا کو کنٹرول کر کے حقائق چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیز مہمات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 1200 سے زائد واقعات پیش آئے، جن میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی کمیشن نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ بھارت میں ریاستی جبر میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!