پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گینگ کے تین ملزمان گرفتار
پہلی کارروائی:
اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم ایاز علی ولد فیض علی گرفتار۔
ملزم سے 30 بور پسٹل مع ایمونیشن، 4 مسروقہ موبائل فونز اور نقدی برآمد۔
ابتدائی تفتیش میں سحری کے وقت نمازیوں اور بزرگ شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف۔
دوسری کارروائی:
خفیہ اطلاع پر ملزم عبداللہ ولد سید امین اسلحہ سمیت گرفتار۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل مع ایمونیشن اور 2 مسروقہ موبائل فونز برآمد۔
ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
قانونی کارروائی:
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری۔
مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا۔