کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گینگ کے تین ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایوب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کے تین ملزمان—وقار، محمد اسلم عرف مرغی اور سلمان عرف نانا—کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

ملزمان کی مجرمانہ سرگرمیاں:

گرفتار ملزمان بھتہ خور گینگ کے سرغنہ عبدالصمد عرف فیضان کے ساتھی ہیں اور پان، چھالیہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں۔

کاروباری افراد کو غیر ملکی نمبروں سے بھتہ وصولی کے لیے کالز کرتے اور انکار کی صورت میں فائرنگ کرتے تھے۔

ملزم وقار نے انکشاف کیا کہ وہ 2022 میں عبدالصمد کے ساتھ نیو کراچی میں غیر قانونی گٹکا/ماوا فروخت کرتا رہا، جس کے بدلے اسے 700 روپے روزانہ معاوضہ ملتا تھا۔

اکتوبر 2024 میں عبدالصمد نے اسے بین الاقوامی واٹس ایپ نمبر سے کامران بنگالی نامی شخص کی معلومات اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

ملزم محمد اسلم عرف مرغی اندرون سندھ اور کراچی میں چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے اور بھتہ خوری کے لیے دھمکی آمیز کالز بھی کرواتا تھا۔

ملزم سلمان عرف نانا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

قانونی کارروائی:

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام الناس سے اپیل:
جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر، ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!