اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 کامیاب کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 199.724 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 33 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی، 427 گاڑیوں کے چالان
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
قائد آباد، کراچی: ملزم کے قبضے سے 1.5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
حیدرآباد: یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔
دیگر اہم کارروائیاں:
کراچی: کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔
راولپنڈی: برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد۔
پسنی، گوادر: غیر آباد علاقے سے 52 کلوگرام چرس برآمد۔
کوئٹہ:
غزہ بند روڈ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں سے 48 کلوگرام چرس برآمد۔
خیزی چوک کے قریب گاڑی سے 7 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 39.6 کلوگرام چرس اور 5 کلوگرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
کراچی: حب ریور روڈ کے قریب گاڑی سے 38.4 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
جہلم: جی ٹی روڈ سوہاوہ پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔