عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی، 427 گاڑیوں کے چالان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم کے دوران 427 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، جبکہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم متاثرہ مسافروں کو واپس کروائی گئی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کارروائی کے دوران صوبے بھر میں 710 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس میں 427 گاڑیوں پر جرمانے عائد کیے گئے اور قانون شکن ٹرانسپورٹرز پر مجموعی طور پر 3,84,200 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم عید الفطر کے بعد بھی جاری رہے گی تاکہ عوام کو منصفانہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ حکام چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

67 / 100

One thought on “عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی، 427 گاڑیوں کے چالان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!