گلشن سکندرآباد شیری جناح کالونی میں بچوں کے جھگڑے کے تصفیے کے لیے ہونے والے جرگے کے دوران دوبارہ لڑائی جھگڑا ہونے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج پر بے ضابطگیوں کی نشاندہی، طلبہ کو اضافی مارکس دینے کی سفارش
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت خالد اور آغا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے حل کے لیے مسجد میں فریقین کے درمیان صلح نامہ طے کیا جا رہا تھا۔ تاہم، مذاکرات کے دوران ماحول کشیدہ ہو گیا اور تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔