گورنر سندھ کا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سندھ حکومت کا پولیس تفتیشی نظام مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

گورنر سندھ نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس کو ٹریفک مینجمنٹ مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کرنے پر زور دیا۔

کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “گورنر سندھ کا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!