کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے زیر اہتمام افطار اور اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
قائدآباد پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار
اجلاس کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی تھے، جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نجمی عالم، ضلع صدر سردار خان، سینئر رہنما توقیر احمد اور حسن خان بھی موجود تھے۔
کارکنان اور پارٹی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ "4 اپریل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن ہے، جیالوں نے ہمیشہ اپنی قیادت کا ساتھ دیا ہے اور اس سال بھی لاکھوں کارکنان برسی میں شرکت کریں گے۔”
مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نجمی عالم نے خطاب میں دریائے سندھ پر کینالز نکالنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "ہم نے کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا تھا، اور اب سندھ دریا پر کینال بھی بننے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی اس منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھے گی۔”
