قائدآباد پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

کراچی: قائدآباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کچی آبادی سواتی محلہ میں چھاپہ مار کر گھر کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد (3960 گرام) اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروخت شدہ رقم برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے اندھیرے میں منشیات فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالفقار، ادریس، اور صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ قائدآباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

61 / 100

One thought on “قائدآباد پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!