دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

کراچی: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور دھرنے دیے۔

مصطفی عامر قتل کیس: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 26 مارچ کو کراچی میں طلب

ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں دولھ دریا خان پل تک ریلی نکالی گئی، جہاں کارکنوں نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔ دھرنے میں ایم این اے صادق علی میمن، ایاز شاہ شیرازی، صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی بھی شریک ہوئے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ اور پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیرپور میں بھی ایم این اے نفیسہ شاہ، نواب وسان اور جاوید شاہ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین و مرد کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے کا مقصد سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانا ہے۔ نواب وسان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس منصوبے کو واپس لے۔

جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کارکنان نے سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

نواب شاہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ غلام مصطفیٰ شاہ نے اعلان کیا کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اس معاملے پر اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!