وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز تصدیق کی کہ ایک صحافی کو غلطی سے اس گروپ چیٹ میں شامل کر لیا گیا تھا، جہاں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ اور دیگر اعلیٰ حکام یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف آئندہ حملوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں، اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 مارچ کو یمن پر فضائی حملوں کا اعلان کیا تھا، لیکن ’دی اٹلانٹک‘ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف، جیفری گولڈ برگ نے انکشاف کیا کہ انہیں سگنل گروپ چیٹ کے ذریعے کئی گھنٹوں پہلے ہی اس منصوبے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی، جسے سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’جس میسج تھریڈ کی اطلاع دی جا رہی ہے، وہ مستند معلوم ہوتا ہے اور ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ نادانستہ طور پر نمبر کیسے شامل ہو گیا۔‘‘