آفاق احمد: شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں رہ سکتا

کراچی – مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر میں جاری قتل و غارت گری اور حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر مافیاز اور ان کے سرپرستوں کا شدید دباؤ ہے، لیکن اس کے باوجود میں آخری سانس تک شہر کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔

تربت میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

ماڈل کالونی میں ہونے والے دلخراش حادثے میں ایک نومولود بچے سمیت تین افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ آفاق احمد نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ غیر قانونی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کا نتیجہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ملیر ہالٹ واٹر ٹینکر حادثے کی اطلاع ملتے ہی آفاق احمد فوری طور پر جناح اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جناح اسپتال سے واپسی پر وہ ماڈل کالونی پولیس اسٹیشن پہنچے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے لائسنس اور شناختی کارڈ کا مطالبہ کیا، تاہم پولیس یہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی کراچی کی سڑکوں پر ایسے افراد گاڑیاں چلا رہے ہیں جو نہ تو شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس، جس کے نتیجے میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

66 / 100

One thought on “آفاق احمد: شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں رہ سکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!