اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 33.796 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔
کراچی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، گٹکا سپلائر سمیت 4 جواری گرفتار
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد: 26 نمبر چونگی کے قریب زیمبیئن خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد۔
گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیاں
لاہور ایئرپورٹ:
مالدیپ جانے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد۔
دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسول برآمد۔
لاہور کوریئر آفس: 460 گرام آئس برآمد۔
کراچی کوریئر آفس: برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 4.5 کلو ہیروئن برآمد۔
ایم ون موٹر وے (اسلام آباد): خاتون سمیت ملزم سے 6 کلو چرس برآمد۔
سیالکوٹ بائی پاس (گوجرانوالہ): 2 ملزمان سے 14.4 کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد۔
حسن ابدال (اٹک): گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2.4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
حیات آباد ٹول پلازہ (پشاور): ملزم سے 29 گرام کوکین اور 69 گرام ہیروئن برآمد۔