لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
جیل ملاقاتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی
اسمگل شدہ شراب کی تفصیلات
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کارروائی کے دوران کاٹن میں چھپائی گئی 575 بوتلیں غیر ملکی شراب اور 582 کین بیئر برآمد کی گئیں۔
اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، تاہم کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔
عالمی مارکیٹ میں مالیت
پکڑی گئی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔