جیل ملاقاتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ صرف وہی افراد ملاقات کر سکیں گے جن کے نام عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ فراہم کریں گے۔
ایشیا و بحرالکاہل کے بڑے شہروں کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید چیلنجز درپیش

بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنی بچوں سے ملاقات چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنی ہوگی۔

لارجر بینچ میں سماعت

جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر لارجر بینچ میں سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم شامل تھے۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ احکامات جاری کیے۔

61 / 100

One thought on “جیل ملاقاتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!