جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سانحہ جعفر ایکسپریس نے ان مسائل کو مزید واضح کر دیا ہے۔
کرکٹ کے میدان میں نظم و ضبط سخت، فورتھ امپائر پر اثر انداز ہونے پر پابندی
انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ چینی مافیا کو 53 ارب روپے سے نوازا گیا ہے، جبکہ عام عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سولر بجلی کی پالیسی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت میں کون ایسے فیصلے کر رہا ہے جو ابہام پیدا کر رہے ہیں؟ وزیراعظم کو فوری طور پر اس معاملے کی وضاحت کرنی چاہیے۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم رکھا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ وفاقی حکومت تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عوام کو کچھ سہولت مل سکے۔