یومِ قرارداد پاکستان: اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا قومی یکجہتی اور ترقی پر زور

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے یومِ قرارداد پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی دن قراردادِ پاکستان پیش کی گئی تھی، جو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بنیاد بنی۔

ارتھ آور اور عالمی یوم آب: شازیہ مری کا ماحولیات اور پانی کے تحفظ پر زور

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی، ملکی سلامتی اور معاشی استحکام میں پاک فوج کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر امت مسلمہ کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کر رہا ہے اور کشمیر، فلسطین سمیت دیگر بین الاقوامی مسائل پر متحرک سفارتی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔

اویس قادر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی معجزے سے کم نہیں، یہ لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی نعمت ہے اور ہمیں اس امانت کی ہر صورت حفاظت کرنی ہوگی۔

انہوں نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سرحدوں کی حفاظت کی، اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آخر میں اویس قادر شاہ نے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام قائدین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے وطن کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

55 / 100

One thought on “یومِ قرارداد پاکستان: اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا قومی یکجہتی اور ترقی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!