...

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان، جسے "دی بلیو سامورائی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
کوئٹہ میں 10 روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل

بحرین کے خلاف فتح:
جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66ویں منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87ویں منٹ) کے گول فتح میں معاون ثابت ہوئے۔

اس کامیابی کے بعد جاپان شریک میزبان ممالک کینیڈا، میکسیکو، اور امریکا کے ساتھ فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت یقینی بنانے والی ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔

ورلڈکپ کوالیفائنگ فارمیٹ:
ایشیا سے 8 ٹیمیں فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ تیسرے راؤنڈ میں 18 ٹیموں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ میں جگہ بنائیں گی۔ جاپان نے سب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.