آکلینڈ میں تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ 204 رنز بنا کر آل آؤٹ، پاکستان کی باؤلنگ میں شاندار کارکردگی

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید

پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جس کا آغاز بہترین انداز میں ہوا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں حارث رؤف کے شاندار کیچ کی مدد سے میزبان ٹیم کو 3 رنز پر پہلا نقصان پہنچایا۔ تاہم نیوزی لینڈ نے تیزی سے رنز بنانے کی حکمت عملی اپنائی اور دوسری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔

ٹم سیفرٹ 19 رنز بنا کر 43 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، انہیں حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا نے کیچ کیا۔ نیوزی لینڈ کو تیسرا نقصان 98 کے اسکور پر اٹھانا پڑا، جب ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ جیمز نیشم صرف 3 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

مارک چیپمین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 94 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، لیکن وہ 141 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 164 کے اسکور پر گری، جب مچل ہے اور کیل جیمیسن کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کر دیا۔ مچل بریس ویل 31 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے، جبکہ اش سوڈھی کو بھی حارث رؤف نے کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری کھلاڑی جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، یوں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں
پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کر کے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:
محمد حارث، حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون:
ٹم سیفرٹ، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، کیل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئر۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

56 / 100

One thought on “آکلینڈ میں تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ 204 رنز بنا کر آل آؤٹ، پاکستان کی باؤلنگ میں شاندار کارکردگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!