اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔
سعید آباد مشرف کالونی میں فائرنگ، دو افراد زخمی
یہ کارروائی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایکوائر کی گئی زمین پر غیر متعلقہ افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کے معاملے پر کی گئی۔ گرفتار ہونے والے افسران میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ کے عہدوں پر فائز تھے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، ان افسران نے غیر مستحق افراد کو 43 پلاٹس الاٹ کر کے اربوں روپے کی بدعنوانی کی۔ یہ فراڈ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے انجام دیا گیا، اور ایف آئی اے نے اس کیس میں مجموعی طور پر 46 افراد کو نامزد کیا ہے۔
گرفتار افسران سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔