نواز شریف سے پوچھیں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کی؟ حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پوچھیں کہ وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کی؟

کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین میں مسلسل بم باری ہو رہی ہے، غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس سے اسرائیل لڑ نہیں سکتا، ہم حماس کے ساتھ ہیں، ہر باضمیر انسان اس جدوجہد کے ساتھ ہے۔

 

 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو ختم ہونا چاہیے، ابھی بھی کچھ جگہوں پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!