پاک بحریہ کے جہاز اصلت کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مالدیپ کا دورہ

اسلام آباد، 18 مارچ 2025: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا، جہاں مالے بندرگاہ پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا اجرا، لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا

دورے کے دوران، پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس دورے کے دوران مختلف ممالک کے سفیروں، حکومتی حکام، اور مقامی افراد نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا، جن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، جاپان، سعودی عرب، ملائیشیا، روس، سری لنکا، برطانیہ، اور امریکہ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) کے تحت پاک بحریہ کے جہاز عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سمندری گزرگاہوں کی حفاظت، نیویگیشن کی آزادی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو یقینی بناتے ہیں۔

دورے کے اختتام پر، پی این ایس اصلت اور مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز CGS SHAHEED ALI کے درمیان مشترکہ بحری مشق بھی کی گئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

مالدیپ اور پاکستان کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، اور پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا۔

64 / 100

One thought on “پاک بحریہ کے جہاز اصلت کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مالدیپ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!