کراچی: واٹر کارپوریشن کی پی ایس او پیٹرول پمپ کارساز پر غیر قانونی کنکشن کی خبروں کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر): واٹر کارپوریشن حکام نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایس او پیٹرول پمپ کارساز پر غیر قانونی پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔

مومن آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اس حوالے سے سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر ٹرنک مین (ڈبلیو ٹی ایم) تنویر احمد شیخ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارساز روٹ پر ڈبلیو ٹی ایم کا کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او پیٹرول پمپ کارساز پر پہلے سے ایک انچ کا باقاعدہ کنکشن موجود ہے جس کے ذریعے پیٹرول پمپ کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

تنویر احمد شیخ نے مزید بتایا کہ مذکورہ پیٹرول پمپ پر نہ تو کار واش کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی کوئی سروس اسٹیشن کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے طور پر واٹر ٹینک سے گرین بیلٹ اور فوارے کے لیے پائپ لائن بچھائی تھی، جس کا واٹر کارپوریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دی جائے اور کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے واٹر کارپوریشن سے براہ راست رابطہ کریں۔

61 / 100

One thought on “کراچی: واٹر کارپوریشن کی پی ایس او پیٹرول پمپ کارساز پر غیر قانونی کنکشن کی خبروں کی تردید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!