کراچی: کورنگی میں تاجروں سے پچیس لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
قائدآباد پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صنعتی زونز اور دیگر علاقوں کے لیے پولیس سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
ضیاء الحسن لنجار نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جینس، آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگز کو فوری طور پر ٹاسک دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرائم سین اور تفتیش کے تمام امور کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ کیس کی تفتیش اور پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔