مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری غلام نہیں ہیں جو ہر ظلم خاموشی سے برداشت کریں، اب ہر ناانصافی پر آواز بلند کریں گے۔
پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر دھماکہ، مفتی منیر شاکر جاں بحق، 3 زخمی
یہ بات انہوں نے ضلع وسطی میں ممکنہ رہائشگاہ کے معائنے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے دو مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
بعدازاں آفاق احمد نے انچولی میں پارٹی کے سینئر کارکن سید محمد رضوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین آفاق احمد نے مشہور تاجر رہنما اور الیکٹرانک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خصوصی شرکت کی، جہاں تاجر برادری اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بیان کیے۔
اپنے خطاب میں آفاق احمد نے کہا:
"عوام کو سب سے زیادہ غصہ کے الیکٹرک (KE) کی غنڈہ گردی پر ہے، کے الیکٹرک کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ 18 مارچ کو مہاجر قومی موومنٹ کی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت عوامی احتجاج کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔
آفاق احمد نے کراچی کے باسیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا:
"آپ سب ایک میٹر سفید کپڑا اپنے پاس رکھیں اور 18 مارچ کا انتظار کریں، تاکہ یہ دنیا دیکھ سکے کہ کراچی زندہ لوگوں کا شہر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف متحد ہو جائیں اور پرامن احتجاج کے ذریعے اپنے حق کی آواز بلند کریں۔