ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے ناظم آباد کی گول مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی شائستہ جبین اور میونسپل کمشنر اطہر سعید بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں امن و امان اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اقدامات، شرجیل میمن
دورے کے دوران گول مارکیٹ میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جہاں چار گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کے مطابق کئی دکانداروں کو چالان بھی کیے گئے اور مارکیٹ میں ریٹ لسٹوں کی مکمل جانچ کی گئی۔
طحہ سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ماہِ صیام میں گراں فروشی اور منافع خوری اپنے عروج پر ہوتی ہے، جس کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے”۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ "کسی بھی صورت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ نہیں ہونے دیں گے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی”۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔