ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ یہ کمی فروری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
ملک میں سیاسی بحران اور دہشت گردی: فتنۂ خوارج کے ایجنڈے کو تقویت، تحریک انصاف اور ٹی ٹی پی کا یکساں ہدف؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے کی گئی اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، بلکہ دیگر صارفین کو اس کا فائدہ ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مسلسل 7 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔ جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی، جس کا ریلیف رواں ماہ کے بلز میں عوام کو دیا جا رہا ہے۔
اگر نیپرا سی پی پی اے کی نئی درخواست منظور کرتا ہے تو عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔