اسلام آباد (تشکر نیوز) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران کال سینٹر کے عملے کی جانب سے ایف آئی اے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس ہے، صادق ادریس — لانڈھی میں پانی کی بندش پر احتجاج
ذرائع کے مطابق، چھاپے کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے حفاظتی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کال سینٹر کے عملے کو حراست میں لے لیا۔
کال سینٹر کے عملے نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے ان سے مبینہ طور پر رشوت کا تقاضا کیا تھا، اور رشوت نہ دینے پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سینٹر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اسی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران عملے کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے باوجود ایف آئی اے ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی مکمل کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔