کراچی (تشکر نیوز) — مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس ہے، کسی اور جماعت کو اس دن کا حق نہیں۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لانڈھی میں پانی کی سنگین بندش کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کی قیادت سندھ اربن گریجویٹ فورم کے صدر صادق ادریس نے کی، جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
عوام نے مہاجر قومی موومنٹ کے ذمہ داران کا بھرپور استقبال کیا اور آفاق احمد کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران حکومت کے خلاف شدید عوامی نعرے بازی کی گئی۔
صادق ادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں گیس، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی بندش ظلم اور فرعونیت ہے۔ عوام کو عبادات چھوڑ کر احتجاج پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جاگیردارانہ سوچ اور کرپشن میں اندھی ہو چکی ہے، اور عوام دشمن اقدامات پر بضد ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ عوام کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
شاہد فراز نے کہا کہ 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس ہے، اور یہ دن باطل قوتوں کے حساب کا دن ہوگا۔ اس دن چیئرمین آفاق احمد اپنی حکمتِ عملی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
صادق ادریس نے مزید کہا کہ ہم یومِ تاسیس ان شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے مہاجر پرچم اور شناخت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کو خبردار کیا کہ 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا دن ہے، اس پر قبضہ نہ کیا جائے۔