وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا بلوچستان واقعے پر اظہار خیال

کوئٹہ (تشکر نیوز) — وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بلوچستان کے حالیہ دہشتگرد حملے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو اس طرح سچ بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ اصل سچ بھی شرمندہ ہو جاتا ہے۔

بلوچستان ٹرین حملہ: 36 گھنٹے میں کامیاب آپریشن، دہشتگردوں کے عزائم ناکام — ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنا انتہائی مشکل اور حساس کام ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشتگردی کے کئی واقعات پیش آئے، جن کا مقصد ملکی امن کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کو پھیلانے کے لیے بیرونی قوتوں کی سپورٹ بھی حاصل ہے، جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے انکشاف کیا کہ ائیرپورٹ حملے میں دوسری جنگ عظیم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ تاہم اللہ کے کرم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت ایکشن کی بدولت نقصان کم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد ملکی سلامتی کو چیلنج کرنا تھا۔

وزیر داخلہ نے آرمی اور ایف سی کے جوانوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت رسپانس کی بدولت بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں خدمات سرانجام دینے والے سپاہیوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

61 / 100

One thought on “وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا بلوچستان واقعے پر اظہار خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!