پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سندھ اور رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو نے ہولی کے رنگوں بھرے تہوار کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جامعہ این ای ڈی کا 212 واں سینڈیکیٹ اجلاس، اہم تعیناتیوں اور نئے ایم ایس پروگرام کی منظوری، ڈاکٹر سروش لودھی کی خدمات کو خراجِ تحسین
انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار رنگوں اور خوشیوں کا پیغام ہے جو برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت بھی ہے۔ ایسے تہوار معاشرتی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
روما مشتاق مٹو نے مزید کہا کہ دعا ہے یہ ہولی سب کے لیے خوشیوں، سکون اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور پیپلزپارٹی اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہولی کے رنگ خوشی بکھیرتے ہیں اسی طرح آپ کی زندگی بھی رنگوں اور خوشیوں سے بھر جائے، آپ کی ہولی جوش، محبت اور امن کا پیغام ہو۔