جامعہ این ای ڈی کا 212 واں سینڈیکیٹ اجلاس، اہم تعیناتیوں اور نئے ایم ایس پروگرام کی منظوری، ڈاکٹر سروش لودھی کی خدمات کو خراجِ تحسین

جامعہ این ای ڈی کے زیرِ اہتمام 212 واں سینڈیکیٹ اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے مختلف انتظامی و تعلیمی شعبوں کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اجلاس میں سید غضنفر حسین نقوی کو رجسٹرار این ای ڈی، صفی احمد زکائی کو کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر مبشر خان کو چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی اور فروا حسن کو کمیونیکیشن مینیجر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سرور امتیاز، ایڈیشنل رجسٹرار (لیگل) عامر نصیر، ایڈیشنل رجسٹرار (تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) خالد مخدوم ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز اظہر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حسیب انصاری اور دیگر افسران کی تعیناتی بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں مینجمنٹ سائنس پروگرام میں ایم ایس پروگرام کے آغاز کی منظوری دی گئی تاکہ جدید علمی تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

جامعہ کے سابقہ طلباء کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم انجینئرنگ کے ویڈیو کانفرنس ہال کو انجینئر عاصم مرتضیٰ خان، میکینیکل انجینئرنگ کے کانفرنس روم کو انجینئر عباس ساجد، اور سول انجینئرنگ کے ڈرائنگ ہال کو انجینئر فاروق عربی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں، چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر نے المنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ انجینئر فاروق عربی نے دس لاکھ روپے کے عطیے کا چیک شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی کو پیش کیا۔

یہ اجلاس ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے بطور وائس چانسلر دوسرے دور کا آخری سینڈیکیٹ اجلاس تھا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین نے کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر شیخ الجامعہ کی این ای ڈی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ممبرانِ سینڈیکیٹ جنہوں نے ڈاکٹر سروش لودھی کی خدمات کو سراہا، ان میں نادرہ پنجوانی، پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، سیکریٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نور احمد سموں اور چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر شامل تھے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!