(تھینک یو نیوز) ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے پوری دنیا میں بسنے والی ہندو برادری خصوصاً کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں خدمات انجام دینے والے ہندو ملازمین کو ہولی کے رنگوں بھری خوشیوں بھرے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین ادارے کی ترقی، استحکام اور نیک نامی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ ان ملازمین کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل “آئی ورک فار سندھ” کا افتتاح کر دیا، صوبے کے مسائل، پانی کی منصفانہ تقسیم اور روزگار پر اہم خطاب
ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ ہمیں اپنی اقلیتی برادری پر فخر ہے جو ہمیشہ سے ادارے کی بہتری کے لیے سرگرم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار امن، محبت، بھائی چارے، رنگوں اور خوشیوں کی علامت ہے اور یہ موسمِ بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے ذریعے نہ صرف رنگ بکھیرے جاتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی اور محبت کے جذبات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندو برادری کے افراد اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ادارے اور شہر کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ہولی جیسے تہواروں سے معاشرے میں بھائی چارہ، امن اور محبت کو فروغ ملتا ہے اور ہم سب کو مل کر اس خوبصورتی کو آگے بڑھانا چاہیے۔
ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے دعا کی کہ ہولی کا تہوار سب کی زندگیوں میں خوشی، محبت، امن، ترقی اور خوشحالی لے کر آئے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے افراد کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوں۔