چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل "آئی ورک فار سندھ” کا افتتاح کر دیا، صوبے کے مسائل، پانی کی منصفانہ تقسیم اور روزگار پر اہم خطاب

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے "ڈیجیٹل پلیٹ فارم ۔۔ آئی ورک فار سندھ” کے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل سندھ کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کا ذریعہ بنے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت امن و امان اجلاس، سندھ بھر میں جرائم کے خلاف اقدامات کا جائزہ

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر کا آغاز بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی شدید مذمت سے کیا اور مسلح افواج کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا خاتمہ بھی کیا۔ اتنے مشکل علاقے میں آپریشن کرنا آسان نہیں تھا، اس لیے صوبائی حکومت اور افواج کے تمام اہلکار قابلِ تحسین ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اور مسلح دہشتگردی کی کھل کر مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "جس انداز میں وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کی بریفنگ دی، وہ قابلِ تعریف ہے۔ ایک چیف ایگزیکٹو کو اپنے صوبے کے مسائل کا مکمل ادراک ہونا چاہیے، اور اس طرح کی بریفنگ سے میڈیا اور عوام کو پتہ چلتا ہے کہ ان کا وزیراعلیٰ کارکردگی اور ویژن رکھتا ہے۔”

پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "یہ مسئلہ نیا نہیں ہے، سندھ کے وزرائے اعلیٰ اور ان کی ٹیموں نے ہمیشہ اس پر آواز اٹھائی ہے۔ اسلام آباد میں چہرے بدلتے رہے لیکن مسئلہ وہی رہا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں جب کینالز بننے لگیں تو جام خان شورو اور نثار کھوڑو نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ شہباز شریف کی حکومت میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نے ہر فورم پر اپنی بات رکھی۔ ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے بلکہ مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "ہم بارانی علاقوں کی خوشحالی بھی چاہتے ہیں لیکن پانی کی تقسیم 1991ء کے معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے اور اس جدوجہد میں سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔”

روزگار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ "صوبے کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ روزگار ہے لیکن سندھ حکومت کے وسائل محدود ہیں۔ اکثر شکایت آتی ہے کہ سرکاری ملازمتیں بروقت نہیں ملتیں۔”

انہوں نے کہا کہ "سیلاب متاثرین کے گھروں کے منصوبے نے خواتین کو بااختیار بنایا اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کیے۔ سندھ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری وقت کی ضرورت ہے۔”

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "آئی ورک فار سندھ ایپ کے ذریعے بے روزگار نوجوان اور ملازمت دینے والے ادارے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ سندھ کے عوام محنتی ہیں اور کامیابی تب ہی ممکن ہے جب سب مل کر آگے بڑھیں۔ نجی شعبہ اس پلیٹ فارم پر آ کر سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائے۔”

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ "ہم حکومت کی معاشی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن مہنگائی نہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیداوار کا بڑھنا بھی ضروری ہے۔”

66 / 100

One thought on “چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل "آئی ورک فار سندھ” کا افتتاح کر دیا، صوبے کے مسائل، پانی کی منصفانہ تقسیم اور روزگار پر اہم خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!