کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی اور ٹمپرڈ ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔
ایکس پر پابندی کیس لاہور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی، سماعت 20 مارچ تک ملتوی

ایف آئی اے حکام کے مطابق، گرفتار افراد میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔

پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزہ کے ذریعے میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز موجود نہیں تھے اور پاسپورٹ ٹمپرڈ پایا گیا۔

ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین کو آف لوڈ کیا گیا جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

تفتیش کے مطابق دونوں مسافروں نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے اور اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے بنگلہ دیش جا رہے تھے۔

تفتیش کے دوران بنگلہ دیشی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے جن پر مسافروں کے نام مختلف درج تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، دونوں افراد کئی سال قبل لینڈ روٹس کے ذریعے پاکستان داخل ہوئے اور مقامی ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی دستاویزات حاصل کیں۔

مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!