ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا ہدف جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام مولانا عبداللہ ندیم تھے۔ بم کو انتہائی مہارت کے ساتھ مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا تاکہ نشانہ براہ راست بنایا جا سکے۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 927 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
مولانا عبداللہ ندیم وہی شخصیت ہیں جو گزشتہ سال مرزا جان بم دھماکے میں جے یو آئی وانا کے سابق امیر کی شہادت کے بعد تنظیم کی قیادت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آ رہے ہیں۔
یہ حملہ ملک میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی سنگینی کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے۔