رمضان المبارک میں سیوریج مسائل کے فوری حل کی ہدایت پر ناظم آباد بلاک 4A میں 36 انچ قطر کی ٹرنک سیور لائن کی مرمت مکمل

چیئرمین و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان، اور چیف انجینئر سیوریج افتاب عالم چانڈیو کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش سیوریج کے مسائل کے فوری حل کے لیے ناظم آباد بلاک 4A میں 36 انچ قطر کی مین ٹرنک سیور لائن کی مرمت اور تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا گیا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار، ٹرافی کا حیدرآباد اور کراچی سے آغاز، 11 شہروں کا شاندار سفر

یہ لائن جو کئی روز سے بیٹھ گئی تھی، اس کی بحالی کے لیے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ٹیموں نے رات گئے تک کام جاری رکھا۔ مقررہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر لائن کی تبدیلی مکمل کی گئی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

سیور لائن کی تبدیلی کے بعد متاثرہ مقام پر بھرائی کا عمل جاری ہے اور سڑک کی مرمت کر کے اسے جلد موٹر ایبل (ٹریفک کے قابل) بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

علاقہ مکینوں نے سیوریج لائن کی بروقت مرمت اور مسائل کے تیز رفتار حل پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اسی لیے تمام علاقوں میں سیوریج سے متعلقہ شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

چیف انجینئر سیوریج افتاب عالم چانڈیو نے کہا کہ سیوریج مسائل کے حل کے لیے فیلڈ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

63 / 100

One thought on “رمضان المبارک میں سیوریج مسائل کے فوری حل کی ہدایت پر ناظم آباد بلاک 4A میں 36 انچ قطر کی ٹرنک سیور لائن کی مرمت مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!