فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کا مقدمہ 100 سے زائد گواہان عدالت میں طلب، طبی عملے پر غفلت کا الزام

عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے کی سماعت جاری ہے، جس میں ان کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہان عدالت میں پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ تیار، تعلقات معمول پر لانے کی بڑی پیش رفت

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیورو سرجن سمیت سات طبی عملے کے افراد پر میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے اور ان کی موت کا سبب بننے کا الزام عائد ہے۔

یاد رہے کہ ڈیاگو میراڈونا، جو "دی گولڈن بوائے” کے لقب سے مشہور تھے، 25 نومبر 2020 کو 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت کے بعد دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح افسردہ ہو گئے تھے۔

طبی ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ اگر میراڈونا کو بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جاتیں تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

اس کیس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ میراڈونا کا شمار 1980 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالرز میں ہوتا تھا، جنہوں نے 1986 کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں ارجنٹینا کو فتح دلائی۔

میراڈونا کی ڈریبلنگ، پاسنگ اور گول کرنے کی صلاحیت نے انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

ان کی وفات کے بعد 2022 کے فیفا ورلڈکپ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے تیسری بار ورلڈکپ ٹائٹل جیتا، جو میراڈونا کی یادوں کو تازہ کرنے کا باعث بنا۔

یاد رہے کہ میراڈونا کے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپے بھی مارے جا چکے ہیں تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کی جانب سے غفلت کے اس مقدمے میں کیا فیصلہ آتا ہے اور کیا میراڈونا کے اہل خانہ کو انصاف مل پاتا ہے یا نہیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کا مقدمہ 100 سے زائد گواہان عدالت میں طلب، طبی عملے پر غفلت کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!