Site icon Tashakur News

پنجاب حکومت کا اقلیتی برادریوں کے تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مارچ اور اپریل کے دوران مختلف مذاہب کے اہم مذہبی تہواروں کے پیش نظر اقلیتی برادریوں کے لیے خصوصی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کالا خطائی میں والدہ کے قاتل سوتیلے بیٹے حسنین کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او بلال ظفر شیخ

تفصیلات کے مطابق ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی، سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی، جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر کا تہوار منائے گی۔ رمضان المبارک کے بعد مسلمان عید الفطر منائیں گے۔

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق مسیحی، سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے فی خاندان اسپیشل گرانٹ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار خوش اسلوبی سے منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کے تحت صوبے کے 30 لاکھ مستحق شہریوں کو 10 ہزار روپے فی کس مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version