Site icon Tashakur News

کالا خطائی میں والدہ کے قاتل سوتیلے بیٹے حسنین کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او بلال ظفر شیخ

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی قیادت میں پولیس نے کالا خطائی کے علاقے میں والدہ کو قتل کرنے والے سوتیلے بیٹے حسنین کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ: خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع، وزارت داخلہ اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب

تفصیلات کے مطابق ملزم حسنین نے چند روز قبل شارع عام پر فائرنگ کر کے اپنی سوتیلی والدہ مصباح کو قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ خاتون کے قتل پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے فوری نوٹس لیا تھا اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے بالآخر تھانہ نارنگ پولیس کی مدد سے مجرم اشتہاری حسنین کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "مجرم جتنا بھی شاطر ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا”، اور پولیس ایسے سنگین مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

Exit mobile version