تھانہ سر سید پولیس سے مقابلے میں زخمی ہو کر گرفتار ہونے والے ملزم لال بخش عرف لالو ولد منظور اور عدنان سید ولد رحیم سید کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ منظر عام پر آ گیا۔
گول مارکیٹ میں پرائس چیکنگ، گراں فروشوں پر جرمانے اور گرفتاریاں
ملزم لال بخش پہلے بھی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 1001/2022 اور 1009/2022 میں تھانہ پیرآباد سے گرفتار ہو چکا ہے۔
جبکہ ملزم عدنان سید کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات، جوئے، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسے آٹھ مقدمات درج ہیں:
شاہراہ نور جہاں: مقدمہ نمبر 89/2020 (CNS Act)
پیرآباد: مقدمات نمبر 233/2021 (قمار بازی ایکٹ)، 879/2021 (CNS Act)، 187/2024 (ڈکیتی)
جوہرآباد: مقدمہ نمبر 174/2023
تیموریہ: مقدمہ نمبر 389/2023 (غیر قانونی اسلحہ)
گلشن معمار: مقدمہ نمبر 176/2024 (غیر قانونی اسلحہ)
نارتھ ناظم آباد: مقدمہ نمبر 318/2024 (غیر قانونی اسلحہ)
گرفتار ملزمان کے قبضے سے:
چھینی ہوئی موٹر سائیکل (یونیک کمپنی)
دو چھینے گئے موبائل فونز
ایک 9mm پستول بمعہ خالی میگزین
ایک 30 بور پسٹل (سیریل نمبر مٹا ہوا) بمعہ لوڈ میگزین اور دو گولیاں
ڈنڈا
برآمدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ نمبر 121/2025 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سر سید میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
عدنان سید ولد رحیم سید (زخمی ملزم)
نظر ولد خان محمد
لال بخش عرف لالو ولد منظور
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے دیگر وارداتوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-10-at-8.51.22-PM.mp4?_=1