ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی نے گول مارکیٹ کا دورہ کیا اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔
اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں یو اے ای قونصل جنرل کا افطار ڈنر
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
پرائس چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور دو گراں فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ گول مارکیٹ شہر کی قدیم مارکیٹوں میں سے ہے، یہاں کسی قسم کی گراں فروشی برداشت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
