ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ضلع ملیر میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی آئی جی آفس میں منعقد ہوا۔
کورنگی پولیس کی بڑی کارروائی: پولیس یونیفارم میں اغواء اور ڈکیتی کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار
اجلاس میں ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر، تمام ڈی ایس پیز آپریشن و انویسٹیگیشن، ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز نے شرکت کی۔
ایس ایس پی ملیر نے ضلع میں ہونے والے جرائم کی تفصیل سے بریفنگ دی جبکہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے زیر التوا مقدمات سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے تمام ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں منظم جرائم، اسٹریٹ کرائم، منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جس علاقے میں منظم جرائم کی موجودگی پائی گئی، اس کے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی نے تمام ایس آئی اوز کو ہدایت کی کہ زیر التوا مقدمات کے ملزمان کی جلد گرفتاری اور چالان بروقت عدالت میں جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پر افسران کو انعام دیا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی ہوگی۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-10-at-8.29.04-PM.mp4?_=1