نیو گوادر ایئرپورٹ مکمل آپریشنل، مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد

مغربی میڈیا، بالخصوص بی بی سی اور سی این این جیسے نشریاتی ادارے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بے بنیاد بیانیہ گھڑنے میں مصروف ہیں۔ یہ ادارے سی پیک کو ناکام منصوبہ قرار دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
خواتین کو شریعت اور آئین کے تحت مکمل حقوق ملنے چاہئیں، شاداب رضا نقشبندی

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے اور اس کے فضائی آپریشنز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 42 فلائٹس آپریٹ کی گئیں۔

اس دوران کراچی کے لیے 14 اور مسقط کے لیے 7 پروازیں چلائی گئیں، جبکہ کراچی سے گوادر اور مسقط سے گوادر آنے والی پروازوں کی تعداد بھی بالترتیب 14 اور 7 رہی۔ اس عرصے میں نیو گوادر ایئرپورٹ نے 1537 مسافروں کی ہینڈلنگ کی۔

نیو گوادر ایئرپورٹ اہم ملکی اور بین الاقوامی روٹس سے جڑ رہا ہے۔ پاکستان مخالف قوتوں کے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود، اس ایئرپورٹ کی ترقی اور اس کے فضائی آپریشنز میں اضافہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔

61 / 100

One thought on “نیو گوادر ایئرپورٹ مکمل آپریشنل، مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!