قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے حفاظتی اقدامات کے تابع کرے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شامل ہو۔
دبئی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا فائنل معرکہ، کیویز کی بیٹنگ جاری
یہ بیان ویانا میں IAEA کے گورنرز کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس میں قطر کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب جاسم یعقوب الحمادی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اور اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری مندوب کے اہم نکات:
اسرائیل مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جو NPT میں شامل نہیں۔
خطے کے دیگر تمام ممالک نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں عسکری کارروائیاں اور جبری بے دخلی کی پالیسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
غزہ کے لیے انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ اور UNRWA پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔
واضح رہے کہ قطر اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔