ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر نیو کراچی فور کے چورنگی پر دو ایکڑ زمین کو قبضہ مافیا سے خالی کرالیا گیا۔ یہ آپریشن مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہا، جس میں اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پولیس انتظامیہ نے بھرپور حصہ لیا۔
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کے ڈی اے کی زمین تھی، جس پر قبضہ مافیا جعلی کاغذات کے ذریعے قابض تھا اور یہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو نے اینٹی کرپشن کو بھی لیٹر جاری کیا تھا۔ علاقہ مکین بھی اس قبضے سے شدید پریشان تھے، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے عوام کو اس غیر قانونی قبضے کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے واضح کیا کہ ضلع وسطی میں کسی بھی سرکاری یا نجی زمین پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔