کراچی میں صفائی ستھرائی کی بہتری، فش ہاربر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ

کراچی میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے فش ہاربر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی اور ایم ڈی فش ہاربر کارپوریشن زاہد کھیمتیو نے دستخط کیے۔

اسمارٹ فونز سے بینکنگ ڈیٹا کی چوری میں خطرناک اضافہ، 2024 میں سائبر حملوں کی تعداد 195 فیصد بڑھ گئی

تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوچکی ہے، اور اس معاہدے سے فش ہاربر کے علاقے کی صفائی مزید بہتر ہوگی۔

معاہدے کے تحت:

فش ہاربر کے پانچ کلومیٹر علاقے سے کچرا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اٹھائے گا۔

کچرا کنڈی تک پہنچانے کی ذمہ داری فش ہاربر کارپوریشن کی ہوگی۔

فش ہاربر کارپوریشن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کرے گی۔

ابتدائی طور پر یہ معاہدہ ایک سال کے لیے کیا گیا ہے، جسے بعد میں بڑھایا جاسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو صاف اور بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں شہریوں کو مزید بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے فش ہاربر کارپوریشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں صفائی ستھرائی کی بہتری، فش ہاربر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!