پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اور وسیم اکرم کی جوڑی کو "90 کی دہائی کا لونڈا” قرار دیا۔
جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم، تین دن میں رپورٹ طلب
وقار یونس نے اس پوسٹ میں وسیم اکرم کے ساتھ اپنے شاندار کیریئر کے اعداد و شمار شیئر کیے، جس کے مطابق:
191 ٹیسٹ میچز
618 ون ڈے انٹرنیشنل
1705 وکٹیں
8,594 رنز
66 مرتبہ 5 وکٹیں
10 مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں
وقار یونس نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ "ناٹ بیڈ” کا استعمال کرتے ہوئے وسیم اکرم کو بھی ٹیگ کیا۔
محمد حفیظ کے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر سوالات
گزشتہ روز سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک ویڈیو بیان میں سوال اٹھایا کہ 90 کی دہائی کے میگا اسٹارز نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ:
1996 کے ورلڈ کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی
1999 کے ورلڈ کپ میں فائنل میں پہنچ کر شکست ہوئی
2003 کے ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے، جس سے قوم کو شرمندگی ہوئی
انہوں نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے سوال کیا کہ کون سا عالمی ٹورنامنٹ 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں نے پاکستان کو جتوایا؟
محمد حفیظ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور کرکٹ حلقوں میں اس پر بحث چھڑ گئی ہے۔