سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ایکٹ میں ترامیم زیر غور، بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کا عزم

وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور وزیر برائے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ محمد بخش مہر کی صدارت میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ انکوائریز اور انسداد بدعنوانی ایکٹ میں ضروری ترامیم سے متعلق تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، افغانستان سے اسمگل شدہ امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن نے انسداد بدعنوانی کے موجودہ اور مجوزہ قوانین پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نئے قانون پر بحث کے بعد متفقہ تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ایکٹ میں ترامیم وقت کی ضرورت ہے تاکہ قانون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے نفاذ سے کوئی بھی بدعنوان سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

وزیر برائے اینٹی کرپشن محمد بخش مہر نے کہا کہ محکمہ انسداد بدعنوانی سندھ کی ڈیجیٹیلائزیشن ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ ادارے کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے۔

60 / 100

One thought on “سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ایکٹ میں ترامیم زیر غور، بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!