پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، افغانستان سے اسمگل شدہ امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف

پاکستانی سکیورٹی فورسز گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور حالیہ دنوں میں افغانستان سے دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دہشتگردوں کو امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے جنگی ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہو چکی ہے، جو پاکستان کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
رینجرز اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی، جعل سازی میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

4 مارچ 2025 کو بنوں کینٹ پر دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشتگردوں، بشمول 4 خودکش بمباروں، کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں کے قبضے سے ایم 4 کاربائن اور 40 ایم ایم وی او جی 25 پروجیکٹڈ گرینیڈز سمیت بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اس سے قبل 28 فروری 2025 کو شمالی وزیرستان کے غلام خان کلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جن کے قبضے سے ایم 24 سنائپر رائفل، ایم 16 اے 4 اور ایم 4 سمیت جدید ہتھیار برآمد ہوئے۔

15 فروری 2025 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشنز میں 15 دہشتگرد مارے گئے، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں 9 اور میران شاہ میں 6 دہشتگرد شامل تھے۔ ان سے برآمد شدہ اسلحہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں استعمال ہو رہا تھا۔

قبل ازیں، 1 فروری 2025 کو ہرنائی میں آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ 31 جنوری کو قلات کے علاقے منگوچر میں روڈ بلاک بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

11 جنوری 2025 کو شمالی وزیرستان میں دو مختلف انٹیلیجنس آپریشنز میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کیے گئے۔ اسی طرح، 9 دسمبر 2024 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 10 نومبر 2024 کو شمالی وزیرستان میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ان آپریشنز میں بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔

یورو ایشین ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں غیر ملکی ساخت کے اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق، امریکا نے افغان فوج کو 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، جن میں سے 300,000 ہتھیار امریکی انخلاء کے وقت افغانستان میں رہ گئے، اور یہی ہتھیار اب دہشتگردوں کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

یہ شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت نہ صرف ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی ہے بلکہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بھی محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، جس سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

61 / 100

One thought on “پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، افغانستان سے اسمگل شدہ امریکی اسلحے کے استعمال کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!